حیدرآباد۔13۔دسمبر (اعتماد نیوز)چارہ اسکام کے سلسلہ میں گرفار شدہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کردی۔چنانچہ لالو پرساد یادو پر سی بی آئی نے 1996میں پیش آئے چارہ اسکام کے
سلسلہ میں 37کروڑ کے بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔اس کیس میں لالو پرساد یادو کے ساتھ مزید 44افراد بھی ملزم قرار دئے گئے۔لالو پرساد یادو کے لئے یہ فیصلہ راحت ثابت ہو گا تاہم بد عنوانی کے الزام میں لالو پرساد یادو 6سال تک انتخاب لڑنے سے محروم بھی رہینگے۔